پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی رہنما اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت ناساز ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیت ناساز ہوگئی جس کے باعث انہیں شوکت خانم ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سابق صوبائی وزیر یاسمین راشد نو مئی کے مقدمات میں گرفتار ہیں۔
یاسمین راشد کے وکیل رانا مدثر کا کہنا ہے کہ عدالت نے کئی بار علاج کیلئے تحریری حکم دیا تھا ، علاج دیر سے کرانے پر طبیعت زیادہ خراب ہوئی ہے۔
رانا مدثر کا مزید کہنا تھا کہ یاسمین راشد کے کینسر سے متعلق کچھ ٹیسٹ کروائے جائیں گے جس کے بعد صورتحال واضح ہوگی۔