پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ جب بھی پی ٹی آئی تحریک چلائے گی میری ضرورت ضرور ہوگی۔
اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تھا اور ساتھ رہونگا، رہائی کے لئے تحریک سے مطمئن نہیں ہوں، رہائی تحریک کے لئے کسی این او سی اور اجازت کی ضرورت نہیں، مئی میں بانی پی ٹی آئی سے آخری ملاقات ہوئی۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پارٹی میں اختلافات ہیں مگر کوئی دھڑا بندی نہیں ہے، فواد چودھری کی طرح نہیں کہ اگر کوئی مجھے پارٹی میں رکھے تو رہوں گا، ایک بار پارٹی سے نکال دیا تو پھر فواد چوہدری کی طرح دوبارہ نہیں آؤں گا۔
رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ جن پولیس والوں کو جیلوں میں ہونا چاہیے تھا وہ صوبے پر مسلط ہیں، وہ لوگ جنہوں نے ہمیں ہمارا چار دیواری کا تقدس پامال کیا وہ سب اچھی نشستوں پر بیٹھے ہیں۔
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ جب چیف سیکرٹری اور آئی جی وہی ہونگے تو علی امین کیسے باختیار ہونگے، اگر چیف سیکرٹری اور آئی جی تبدیل نہیں ہوتے تو وزیراعلیٰ کو انہیں واپس کرنا چاہیئے۔