عالمی مارکیٹ کے زیراثر ملک میں سونے کی قیمت معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے اضافے سے ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 52 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے اضافے سے 2 لاکھ 16 ہزار 650 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 4 ڈالر اضافے سے فی اونس سونا 2390 ڈالر کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 860 روپے پر مستحکم رہی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں گذشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔