پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عروبہ کومل کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی گئی۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عروبہ کومل کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے 50 ہزار مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔
عروبہ کومل کی جانب سے سردار مصروف ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوگئے، وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسی مقدمے میں 2خواتین کی پہلے ضمانت ہوچکی ہے ، عروبہ کومل تو ایف آئی آر میں نامزد بھی نہیں ہیں۔
عروبہ کومل کو گزشتہ روز ڈیوٹی جج مرید عباس نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا، رؤف حسن، عروبہ کومل اور دیگر کارکنان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔