حکومت پنجاب اور پاک فوج کے زیرِ نگرانی”تخت پڑی جنگل“ کی بحالی کے لئے مون سون شجر کاری کا آغاز ہو گیا۔
ایس آئی ایف سی کے گرین پاکستان انیشیٹو اور پلانٹ فار پاکستان کے اس مہم کی بدولت دو لاکھ سے زائد پودے اُگائے گئے۔ اس مہم میں پاک فوج کے ہمراہ سکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مہم میں علمائے کرام، مختلف مدارس کے طلبا اور خصوصی بچے بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے، اقلیتی برادری بالخصوص عیسائی، سکھ اور ہندوبرادری نے بھی شرکت کیں۔
اس مہم میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر سے "سیڈبالز" زمین کی طرف پھینکے گئے تا کہ ذیادہ سے ذیادہ پودے اگائے جا سکیں۔ عوام نے جنگلات کی بحالی اور لوگوں میں شجر کاری کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔