سپریم کورٹ آف پاکستان میں بطور ایڈہاک نوتعینات جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل کل حلف اٹھائیں گے۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ دونوں ایڈہاک ججز جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل سے حلف لیں گے۔ تقریب حلف برداری سپریم کورٹ بلڈنگ میں کل دن 11 بجے ہوگی۔
جسٹس سردارطارق مسعود، جسٹس مظہرعالم میاں خیل سپریم کورٹ کے جج رہ چکے ہیں، وزارت قانون و انصاف نےگزشتہ روز ایڈہاک ججزکی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ دونوں ایڈہاک ججز کی تعیناتی ایک سال کےلیے کی گئی ہے۔