پشاور کی پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے گزشتہ رات حملہ کیا جسے ناکام بنا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور شمشتو پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ کیا، پولیس کی جوابی کارروائی سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق گزشتہ رات نامعلوم دہشت گردوں نے شمشتو پولیس چوکی پر حملہ کیا۔ پہلے سے الرٹ پولیس اہلکاروں کی بھرپور جوابی فائرنگ کی جس سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔ پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش کے لئےعلاقے کا سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاعات پر مشترکہ آپریشن کے دوران 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن خفیہ اطلاعات پر کیا گیا ، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کےدرمیان شدیدفائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔