لاہور کے علاقے اقبال ٹاون میں ملزم نے چھریوں کے وار سے منگیتر کی روم میٹ دو لڑکیوں کو زخمی کر دیا ۔
پولیس کے مطابق ملزم کی منگیتر شمائلہ لڑکیوں کے ساتھ فلیٹ پر رہائش پذیر ہے ، ملزم نبیل جب فلیٹ پر آیا تو اس کی منگیتر وہاں موجود نہ تھی ، نبیل نے چھریوں کے وار سے زخمی کیا اور وہاں سے فرار ہو گیا، لڑکیوں کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ، زخمی لڑکیوں کی شناخت سونیا اور سمیرا کے نام سے ہوئی ہے ۔پولیس نے زخمی لڑکیوں کے بیانات کی روشنی میں تحقیقات کا آغاز کر دیاہے ۔