وفاقی وزیر پٹرولیم مصد ملک نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہاہے کہ آئیں ، بیٹھیں اور معاملات سلجھائیں ، بانی پی ٹی آئی نےکہا فوج کو نیوٹرل ہونا چاہیے،چیلوں نےکہا لبیک،بانی پی ٹی آئی نے کہا نیوٹرل جانور ہوتا ہے ، چیلے بولے واہ واہ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہناتھا کہ سابق وزیراعظم نے کہا امریکا سازش کر رہا ہے،فوج ہمیں بچائے،پھر سائفر لہرا کر کہا گیا فوج سازش کر رہی ہے،امریکا بچائے، بانی نے کہا قبر تک پیچھا کریں گے، پھر9 مئی کا سانحہ ہوگیا، بانی پی ٹی آئی نے تسلیم کیا کہ 9 میں کا انہوں نے کہا تھا۔
مصدق ملک کا کہناتھا کہ اب بانی تحریک انصاف کہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ سے بات کریں گے، سابق وزیراعظم اب کہتا ہے مسلم لیگ (ن) ہماری لڑائی کرا رہی ہے، ہم کہتے ہیں دہشتگردی ختم کریں،آپ کہتے ہیں آپریشن نہیں ہونے دیں گے،ہم کہتے ہیں آئیں بیٹھیں اور معاملات کو سلجھائیں،آپ کہتے ہیں دھرنا کریں گے، آگ لگا دیں گے، کس کو ٹھوکریں ماریں گے؟ اپنے بچوں کو؟ ، بات کرو،برباد مت کرو، سلجھاؤ، الجھاؤ مت۔