پاکستان کی مقامی منڈی میں سونے کی قیمت میں بھاری اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ عالمی منڈی میں بھی سونا مہنگا ہو گیاہے ۔
جیم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں سونا ایک ہزار روپے فی تولہ مہنگا ہونے کے بعد 2 لاکھ 52 ہزار 500 روپے پر پہنچ گیاہے ، 10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 478 روپے ہو گئی ہے ۔
عالمی منڈی میں فی اونس سونا 13 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 2386 ڈالر کا ہو گیاہے جبکہ اس سے قبل 2373 ڈالر پر فروخت ہو رہا تھا ۔