صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ میں جسٹس ( ر ) طارق مسعود اور جسٹس ( ر ) مظہرعالم میاں خیل کی بطور ایڈہاک ججز تعیناتی کی منظوری دے دی۔
جسٹس ( ر ) طارق مسعود اور جسٹس ( ر ) مظہرعالم میاں خیل کو ایک سال کیلئے سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج تعینات کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سردارطارق مسعود اور مظہرعالم میاں خیل سپریم کورٹ کے سابق ججز ہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے ایڈ ہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 182 کے تحت دی گئی ہے۔