ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
ایک ہزار روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 51 ہزار 500 روپے ہوگئی۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 858 روپے کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 621 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
علاوہ ازیں عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 3 ڈالر بڑھی اور 2373 فی اونس ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعرات کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔