پاکستان گڈزٹرانسپوٹرز کی ملک گیرپہیہ جام ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی، گڈزٹرانسپورٹرز نے شٹر ڈائون کرکےبکنگ بند کردی،سبزیوں، پھلوں ، دالوں سمیت دیگراشیائے ضروریہ کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات بڑھ گئے۔
پاکستان گڈزٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کا دوسرے روز میں داخل ہوگی،مطالبات کی منظوری کے لئے گڈز ٹرانسپورٹرزملک گیراحتجاج کر رہے ہیں،اکبری منڈی ، بادامی باغ سمیت دیگرمقامات پرکاروبارٹھپ ہوگیا اور گڈزٹرانسپوٹرزنے شٹر ڈائون کرکےبکنگ بند کردی ہے۔
گڈزٹرانسپورٹرزایسوسی ایشن کے صدرطارق نبیل کا کہنا ہےپاکستان بھرمیں گڈزٹرانسپورٹرز کی بکنگ کل سےبند ہے،دیگرشہروں سے لاہور میں آنیوالی سبزیوں ، پھلوں، دالوں سمیت دیگراشیا ضروریہ کی سپلائی بری طرح متاثر ہے اس کے باوجود تاحال حکومت کی جانب سے کوئی مزاکرات نہیں کیے گئے۔
گڈزٹرانسپورٹرز کا مطالبہ ہے کہ ٹول ٹیکس میں اضافہ فوری واپس لیا جائے،موٹروے پولیس بغیر وائلیشن چالان نہ کرے،پورے پاکستان میں ایکسل ویٹ کا یکساں نظام لایا جائے،پیٹرولنگ پولیس سے چالانوں کا اختیار واپس لے کر سکیورٹی مہیا کرنے پرپابند کیا جائے۔