پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوگئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کارروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق جمعہ کو انٹربینک میں ڈالر 7 پیسے سستا ہونے کے بعد کاروبار کے اختتام پر 278 روپے 34 پیسے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ جمعرات کو انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 41 پیسے پر بند ہوا تھا۔