پاکستان کی برآمدات میں تقریباً 3 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ مالی سال برآمدات کا حجم 30 ارب 66 کروڑ ڈالر رہا۔
گزشتہ مالی سال برآمدات میں 10.65 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا،خوراک،ٹیکسٹائل، سیمنٹ اورکھیلوں کےسامان سمیت متعددمصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کےمطابق سالانہ ریکارڈ 7 ارب 36 کروڑڈالرکی غذائی اشیاایکسپورٹ کی گئیں، چاول، پھل،سبزیوں، گوشت،مصالحوں اور آئل سیڈز کی ایکسپورٹ میں چھیالیس فیصد اضافہ ہوا۔
ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات صفر اعشاریہ نو تین فیصد اضافے سے 16ارب 65 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔
خام کپاس کی برآمد میں 316فیصد، سوتی دھاگے کی برآمدات میں 13فیصد اور کیمیکلزکی برآمدات میں 8 فیصد اضافہ ہوا۔ کیمیکلز کی برآمدات کا حجم تقریباً ڈیڑھ ارب ڈالر رہا۔
سیمنٹ کی برآمدات چالیس اعشاریہ تین چھ فیصد اضافے سے 26کروڑ 65 لاکھ، پیٹرولیم اور کوئلے کی ایکسپورٹ اسی فیصد اضافے سے 40کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔
پاکستانی فٹبال کی برآمدات میں سات اعشاریہ چارایک فیصد اضافے سےحجم پچیس کروڑ چوالیس لاکھ ڈالررہا،پلاسٹک میٹریل، کینوس فٹ ویئر، ادویات، انجینئرنگ گڈز،جیولری کی ایکسپورٹ میں بھی اضافہ ہوا۔