بیرونی قرض کی ادائیگی کے باعث اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کے ڈالر ذخائر میں بڑی کمی ہوگئی۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر میں 39 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اعدادو شمار کے مطابق کمی کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر 9 ارب 42 کروڑ ڈالر سے کم ہوکر 9.03 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 30 کروڑ ڈالر ہوگئے۔
علاوہ ازیں ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 36 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کم ہوکر 14 ارب 33 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔