اسکارٹ لینڈ یارڈ نے ارشد شریف کے قتل سے متعلق تسنیم حیدر کے الزامات پر جاری تفتیش ختم کردی۔
اسکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے ارشد شریف کے قتل کے حوالے سے سابق وزیر اعظم نوازشریف اور مریم نواز سمیت دیگر ساتھیوں کے خلاف بھی تفتیش ختم کردی گئی۔
تسنیم حیدر کے سنگین پر الزامات کی ڈیڑھ برس کی تحقیقات کے بعد اسکاٹ لینڈ یارڈ نے تفتیش ختم کرنے کا فیصلہ جاری کیا۔
اس حوالے سے اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا تھا کہ تسلیم حیدر کے الزامات پر مزید کاروائی ممکن نہیں ۔
یاد رہے کہ تسنیم حیدر نے شریف فیلمی اور ان کے ساتھیوں پر ارشد شریف کے قتل کا الزام عائد کیا تھا۔