پاکستان گڈز ٹرانسپوٹرز نے ناجائز چالان اور ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کردی۔
گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک بھرمیں غیرمعینہ مدت تک پہیہ جام ہڑتال کردی ہے اور اکبری منڈی ، بادامی باغ، بند روڈ سمیت ملک بھرمیں گڈز ٹرانسپوٹرز اڈوں پر بکنگ بند کردی گئی ہے۔
شٹر ڈاؤن اور بکنگ بند ہونے سے سبزیوں ، پھلوں اور دالوں سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی سپلائی بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر طارق نبیل کا کہنا تھا ناجائز چالان اور ڈکیتی کی وارداتوں کیخلاف ملک گیر ہڑتال کی۔
ان کا کہنا تھا کہ کاروبار تباہ ہو رہے ہیں ، ہڑتال سے اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوگی۔
ٹرانسپورٹرز نے عندیہ دیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو یہ ہڑتال لانگ مارچ میں بھی تبدیل ہو سکتی ہے۔