سول سروسز کے بیوروکریٹس ، پی ایم ایس اورپولیس سروس کے افسران کودو کنال، ایک کنال اور دس مرلہ کے پلاٹ ملیں گے۔
پنجاب حکومت کی بیوروکریسی پرنوازشات کا سلسلہ جاری ہے،بیوروکریٹس ، پی ایم ایس اور پولیس سروس کے افسران پلاٹ ملیں گے،سکیم کالا خطائی روڈ انٹرچینج کے 2 کلومیٹرکی حدود میں لانچ کی جائیگی، پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروسز اورپی ایم ایس افسران کا 30 فیصد کوٹہ ہوگا ۔
محکمہ پی اینڈ ڈی کی جانب سے جاری کئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہےکہ پولیس سروس کے افسران 10 فیصد ، ایکس کیڈر سرکاری ملازمین کا30 فیصد کوٹہ ہوگا ،پلاٹ آٹھ سال کی آسان اقساط پردئیے جائیں گے ،پلاٹ کی فی مرلہ مالیت آٹھ لاکھ روپے مقررکردی گئی ۔
مراسلہ کے مطابق گریڈ اکیس بائیس کے افسران کو دو کنال کاپلاٹ ملے گا،محکمہ پی اینڈ ڈی نے ایپلیکشن فارم کے ساتھ مراسلہ جاری کردیا۔