پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ رک گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کارروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق جمعرات کو انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے سستا ہونے کے بعد کاروبار کے اختتام پر 278 روپے 41 پیسے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا تھا اور بدھ کو امریکی کرنسی 278 روپے 50 پیسے پر بند ہوئی تھی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 5 پیسے کم ہوکر 279 روپے 70 پیسے پر آگئی۔