پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی انجری کے باعث ڈارون ٹور سے باہر ہوگئے۔
قومی فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کمر کی تکلیف میں مبتلا ہونے کے باعث ڈارون ٹور سے باہر ہوئے ہیں اور پاکستان واپسی پر میڈیکل پینل ان کی انجری کی نوعیت کا جائزہ لے گا۔
آل راؤنڈر مبصر خان کو دھانی کی جگہ وائٹ بال اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
فاسٹ باؤلر خرم شہزاد بھی دو ون ڈے میچوں میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہونگے۔
یاد رہے کہ پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان دوسرا چار روزہ میچ جمعہ سے شروع ہوگا جبکہ پہلا میچ پاکستان شاہینز نے 148 رنز سے جیتا تھا۔
پاکستان شاہینز ڈارون میں دو ون ڈے میچز اور ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لے گی۔