ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ کی ہفتہ وارنیوزبریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم نومنتخب ایرانی صدرکی تقریب حلف برداری میں 30 جولائی کو شرکت کریں گے۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ترکمانستان کے وزیر خارجہ نے 22 جولائی سے 25 جولائی تک پاکستان کا دورہ کیا، دورے کے دوران اہم معاملات پر بات چیت ہوئی۔
انہوں نےکہاکہ مہمان وزیرخارجہ نےصدر،وزیرِ اعظم اورنائب وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں،ملاقاتوں میں دو طرفہ تعاون سمیت اہم امور پر بات چیت کی گئی،دو طرفہ تعاون مضبوط کرنے اور وفود تبادلوں پر اتفاق کیا گیا۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا پاکستان نےجرمنی واقعے پرافغان حکومت سےکارروائی کی بات کی،جرمن حکام نے مکمل سپورٹ اورتعاون کی یقین دہانی کرائی ہے،ہمارا قونصل خانےجرمن انتطامیہ کے ساتھ مل کرذمہ داران کی گرفتاری میں تعاون کر رہا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نےکہااسرائیل کے حوالے سےجنوبی افریقہ اوربین الاقوامی عدالت کےفیصلےکا خیرمقدم کرتے ہیں،وفاقی کابینہ نےگزشتہ روزفلسطین کے بارے میں ایک قرارداد پاس کی ہے،وزیراعظم نےبھی اس حوالے سےتفصیلی بیان جاری کیا ہے،مزید اس پر تبصرہ نہیں کرسکتے۔