قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پوری قوم کل نماز جمعہ کےبعد پرامن احتجاج کیلئے نکلے۔
ویڈیو پیغام عمر ایوب نے کہا کہ پر امن احتجاج کے تین بنیادی مطالبات ہیں۔ سیاسی قیدیوں کی رہائی، مہنگائی کاخاتمہ اور امن کا قیام، صاف شفاف نئے انتخابات سے ہی ان تین مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہمارے ارکان پر وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے ۔ بولے پنجاب کے ہمارے اکتالیس ارکان قومی اسمبلی جن کا تعلق سنی اتحاد کونسل سے ہے اور بیان حلفی جمع کراچکے ۔ انہیں گرفتار کیا جارہا ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ گزشتہ رات رکن قومی اسمبلی امتیازاحمد چوہدری کو گرفتارکیا گیا، عوامی نمائندوں کے ساتھ توہین آمیز رویہ رکھا جارہا ہے، پاکستان میں اس وقت ظلم اور لاقانونیت کا نظام قائم ہے، ہم اس پرتشدد اور ظالم حکومت کا ہر صورت مقابلہ کریں گے۔