وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ، مواصلات اور نجکاری عبدالعلیم خان سے آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنزنے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعاون میں اضافے ،نجکاری اور سرمایہ کاری سمیت اہم امور پر گفتگو کی گئی۔
عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ غیرملکی سرمایہ کاری سمیت پاکستان میں صنعتوں کی ترقی کے لیے خاطرخواہ گنجائش موجود ہے۔ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اداروں کی نجکاری کا عمل کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ خسارے میں چلنے والے اداروں کو پرائیویٹائز کر کے منافع بخش بنایا جا سکتا ہے۔ پی آئی اے، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپویشن اور فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خسارے والے اداروں کے باعث ملکی معیشت نقصان میں تھی۔ یہ امر طے ہے کہ کاروباری سرگرمیاں حکومت کا نہیں نجی شعبے کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاری سمیت پاکستان میں صنعتوں کی ترقی کے لیے خاطرخواہ گنجائش موجود ہے۔