لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے جواں سالہ لڑکی کو قتل کردیا گیا ۔۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 23 سالہ لائبہ کے نام سے ہوئی جبکہ فائرنگ لائبہ کے کزن توصیف ، حفیظ اور بلال نے جائیداد کے تنازع پر کی ۔
مقتولہ کے والد صفدر کا اپنے بھائی عابد کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ چل رہا ہے جبکہ ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آ کر مقتولہ لائبہ کا والد صفدر اور والدہ بھی زخمی ہوئیں ۔
دونوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش کی جاری ہے۔