پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق بدھ کو انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر بند ہوا ۔
یاد رہے کہ منگل کے روز ڈالر 278 روپے 41 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں 25 پیسے کی کمی ہوئی اور نئی قیمت 279 روپے 75 پیسے ہوگئی۔