سعودی عرب نے تیل کی پیداوار میں 10 لاکھ بیرل یومیہ کمی کا اعلان کردیا۔
رپورٹ کے مطابق حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 10 لاکھ بیرل یومیہ کمی کا اعلان کیا گیا ہے، یہ کمی ماہ اپریل میں کی گئی رضاکارانہ کٹوتی سے اضافی ہے، جسے دسمبر تک جاری رکھے جانے کا امکان ہے۔
سعودی وزارت توانائی کے مطابق یہ فیصلہ اوپیک کی طرف سے عالمی تیل منڈی میں استحکام اور توازن قائم رکھنے کیلئے کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ روس نے بھی یومیہ 3 لاکھ بیرل کمی کا اعلان کر رکھا ہے۔