لاہور ہائیکورٹ نے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سے بانی پی ٹی آئی پردرج مقدمات کے حوالے سےتفصیلی رپورٹ کل طلب کرلی ۔
جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں قائم لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے بانی پی ٹی آئی کے بارہ مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواستوں پر سماعت کی۔
پراسیکیوٹر جنرل پنجاب فرہاد علی شاہ عدالتی حکم پر پیش ہوئے،بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نےدلائل دیتے ہوئےکہا کہ اے ٹی سی کے جج نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا غیرقانونی ریمانڈ دیا جسمانی ریمانڈ کیلئےملزم کی موجودگی ضروری ہوتی لیکن بانی پی ٹی آئی کوپیش نہیں کیاگیا۔
جسٹس طارق سلیم شیخ نے استفسار کیا کہ بانی پی ٹی آئی پر 9مئی کے بعد کتنے مقدمات ہیں۔پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے بتایا کہ کل سینتیس مقدمات ہیں جن میں سے اٹھارہ لاہور کے ہیں۔
عدالت نے استفسارکیا کہ کتنےمقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈالی اور ان مقدمات کے چالان جمع ہوئے ہیں۔پراسکیوٹر جنرل پنجاب نےکہا کہ تمام تفصیلات کل تک جمع کرادیں گے۔
عدالت نےپراسکیوٹر جنرل پنجاب سےبانی پی ٹی آئی کے کیسزسےمتعلق تمام ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہویے کارروائی کل تک ملتوی کردی۔