متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) نےآئی پیم پیز کیخلاف سندھ اسمبلی میں قراردار جمع کروا دی۔
کراچی میں سندھ اسمبلی کےپوزیشن لیڈرعلی خورشیدی اور نجم مرزا نے انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کیخلاف صوبائی اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی۔
متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) کی جانب سے جمع کروائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ اگرکیپسٹی چارجزکی مدمیں ادائیگیاں ہوتی رہیں توبقاکامسئلہ ہوجائےگا،صنعتی وگھریلوبجلی صارفین کےلیےفی یونٹ قیمت ناقابل برداشت ہوچکی ہے۔
سندھ اسمبلی کےپوزیشن لیڈرعلی خورشیدی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آئی پی پیزکےساتھ ماضی میں غلط معاہدوں سےٹیرف ناقابل برداشت ہے،ایم کیوایم نے قرارداد میں مطالبہ کیا ہے کہ آئی پی پیز کےساتھ معاہدوں پر نظرثانی کی جائے۔