پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق منگل کو انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 41 پیسے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ پیر کے روز ڈالر 278 روپے 30 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت 280 روپے پر برقرار ہے۔