اسپیکرپنجاب اسمبلی اورڈپٹی اسپیکرکیلئےلگژری گاڑیاں خریدنےکیلئےفنانس کمیٹی نے منظوری دے دی۔
اسپیکرملک محمداحمدخان کیلئے10کروڑروپےمالیت کی جدید امپورٹڈ لینڈ کروزرخریدی جائے گی،ڈپٹی اسپیکراورسیکرٹری اسمبلی کیلئے بھی نئی گاڑیاں خریدنے کیلئےفنانس کمیٹی نےگاڑیوں کی خریداری کی منظوری دے دی ۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کی سیکیورٹی کیلئے3کروڑروپے مالیت کےدو ویگو ڈالے بھی خریدے جائیں گے،وزیرخزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن اورپیپلزپارٹی کےعلی حیدرگیلانی نےخریداری کی حمایت کی،اپوزیشن نے موجودہ حالات میں مہنگی گاڑیوں کی خریداری عوام سے مذاق قرار دے دیا۔
رکن فنانس کمیٹی علی امتیاز وڑائچ کا کہنا ہے کہ نئی گاڑیوں کی خریداری غیرضروری ہے، نئی گاڑیوں کی خریداری ان حالات میں عوام کےساتھ مذاق ہے۔