پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی دفتر کو ایک بار پھر سیل کر دیا گیا۔
پی ٹی آئی کے دفتر کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے سیل کیا، فائر اینڈ لائف سیفٹی انتظامات نہ ہونے کے باعث عمارت سیل کی گئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شواہد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی دفتر سے ملک دشمن ایجنسیوں کے ساتھ مل کر پروپیگنڈے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا ڈیجیٹل میڈیا مرکز انٹرنیشنل ڈس انفارمیشن کا ہب بنا ہوا تھا، پوری دنیا میں پاکستان مخالف پروپیگنڈا ملک دشمن ایجنسیوں کے ساتھ مل کر یہاں سے کروایا جاتا تھا،ِس جگہ سے پاکستان مخالف اور ملکی سالمیت کے خلاف پروپیگنڈا بھی چلایا جاتا تھا۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پروپیگنڈے میں ملوث لوگوں کو رنگے ہاتھوں اُنکے تمام ایکویپمنٹ سمیت گرفتار کرکے تمام ثبوت تحویل میں لے لیے گئے۔ ذرائع کے مطابق آج کی ریڈ پی ٹی آئی کے انٹرنیشنل سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کی طرف سے دی جانے والی معلومات پر کی گئی، ڈیجیٹل میڈیا مرکز سے مقامی لوگوں کو بھڑکایا اور پروپیگنڈا کیمپینز چلائی جاتی تھی۔