تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 15 پیسے کا اضافہ ہوگیا، جس سے انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 45 پیسے کا ہوگیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق پیر کو انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 30 پیسے پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ رواں کاروبارہ ہفتے کے برعکس گزشتہ ہفتے کے دوران انٹربینک میں امریکی کرنسی 27 پیسے سستا ہوا جو 278 روپے 40 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 13 پیسے پر آگیا تھا۔