مانسہرہ کے سیاحتی مقام ناران میں گلیشیئر گرنے سے دو سیاح جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے وادی کاغان کی سیر کیلئے جانے والے سیاح جھیل سیف الملوک روڈ پر تصاویر بنوارہے تھے کہ اچانک گلیشیئر ان پر گرگیا۔ جس کے نیچے دب کر دونوں سیاح موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والوں کا تعلق راجن پور سے تھا۔ لاشیں آبائی علاقے روانہ کردی گئیں۔
واضح رہے کہ انہی گلیشیئرز کے نیچے چند سال قبل برف کا ٹکڑا گرنے سے کراچی کی 2 خواتین بھی جاں سے ہاتھ دھو بیٹھی تھیں۔ جائے حادثہ پر سیاحوں کو گلیشیئر سے دور رہنے کی ہدایات کا بورڈ بھی لگا دیا گیا تھا مگر ہدایات پر عمل نہیں کیا گیا۔