پاکستان میں دہشتگردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنائے جانے کے سلسلے میں تیزی آئی ہے
حال ہی میں ٹی ٹی پی کے خارجی نور ولی کی آڈیو لیک نے اس کے ناپاک منصوبوں کو ظاہر کیا ہےاس سلسلے میں پاکستانی عوام کا کہنا تھا کہ افغانستان کو چاہیے کہ وہ اس قسم کےدہشتگردوں کو ملک سےنکال دے،ہمارے سکیورٹی اہلکاروں کو ان خارجیوں کے سروں کو کچلنا چاہئے،یہ دہشتگرد صرف ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں تاکہ ملک میں بد امنی پھیلے۔
ہم پاک فوج سےیہ مطالبہ کرتےہیں کہ ایسے دہشتگردوں کو کیفرکردارتک پہنچایا جائے، ٹی ٹی پی کےسربراہ کی گفتگو سےیہ ثابت ہوتا ہےکہ یہی لوگ ملک دشمن عناصر ہیں۔
افغانستان مکمل طورپر پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے میں ملوث ہے،ٹی ٹی پی کے اس گھناؤنےمنصوبےکی ہم مذمت کرتےہیں کیوں کہ یہ لوگ پاکستانی عوام کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں،یہ پاکستان کوکمزور کرنےکی سازش ہے ان لوگوں کو سخت سزا ملنی چاہئے۔