ایک روز کی کمی کے بعد عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل صرافہ اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کےمطابق 24قیراط فی تولہ سونےکی قیمت 1000 روپے بڑھکر 251000 روپےکی ہوگئی ،اس کے علاوہ دس گرام سونےکے بھاؤ 857 روپے کے اضافے سے 215192 روپے پرہوگئے۔
اس کے علاوہ چاندی کی فی تولہ قیمت 70 روپے بڑھ کر 2920 روپےفی تولہ ہوگئے۔دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونے کے دام 2 ڈالر بڑھ کر 2402 ڈالر ہوگئے