پی ٹی آئی انٹرنیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کا پتہ چل گیا۔ احمد وقاص جنجوعہ محکمہ انسداد دہشت گردی کی حراست میں نکلے۔
احمد وقاض کو اے ٹی سی کے جج طاہر عباس کی عدالت میں پیش کردیا گیا، احمد وقاص جنجوعہ کو تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمہ میں عدالت لایا گیا۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ احمد وقاص جنجوعہ سے گرفتاری کے وقت دھماکا خیز مواد برآمد ہوا، کالعدم تنظیموں سے تعلقات اور مزید تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ دیا جائے، تفتیشی افسر کی جانب سے احمد وقاص جنجوعہ کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے احمد وقاص کا 7 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا، عدالت کا احمد وقاص جنجوعہ کو 29 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی انٹرنیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کے لاپتہ ہونے کا کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔