مردان میں پسند کی شادی پر باپ بھائیوں نے فائرنگ کرکے اپنی بیٹی اور داماد کو اپنی پہلی بیوی سمیت قتل کر دیا۔
واقعہ شہری علاقہ باجوڑ کورونہ سعید آباد میں پیش آیا، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول شہزاد نے اپنے پڑوس کی لڑکی سے کچھ عرصہ قبل کورٹ میرج کی تھی، جس پر اس کے سسرال والے ناخوش تھے۔
ملزمان باپ بیٹوں نے فائرنگ کر کے اپنی بیٹی دامام اور داماد کی پہلی بیوی کو گھر کے اندر فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ واردات کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ ریسکیو ٹیم نے میاں بیویوں کی لاشوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کیا۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔