ترجمان دفترخارجہ نے بنگلہ دیش میں پھنسے طلباء کے حوالے سے بیان میں کہا کہ ڈھاکہ میں ہمارا مشن تمام پاکستانی طلبا سے رابطے میں ہے۔
اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ نے جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی ڈپٹی ہیڈ آف مشن نے چٹاگانگ کا دورہ کیا، اور پاکستانی طلبا سے بھی ملاقات کی، بنگلا دیش میں تمام پاکستانی طلباء محفوظ ہیں ۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے جاری کئے گئے بیان میں مزید کہا کہ ہائی کمیشن نے طلباء کو محفوظ مقامات پر ٹھہرایا ہے، اِن میں ہائی کمیشن، سفیر کی رہائشگاہ اور کچھ دیگر محفوظ مقامات شامل ہیں۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی بگڑتی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی والدین نے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی ایڈیشنل سیکرٹری کو خط لکھا تھا جس میں انھوں نے بنگلہ دیش میں پاکستانی ہائی کمشنر سے رابطہ کرنے کی درخواست کی تھی۔