پاکستان اور آذربائیجان نے باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو100ملین ڈالر کی سطح سےبڑھا کر2ارب ڈالر تک کرنے پر اتفاق کرلیا۔
دونوں ملکوں نے15مفاہمتی یادداشتوں اورمعاہدوں پردستخط کئے،جوتجارت، سیاحت،معدنیات،سائنس اور ٹیکنالوجی،قانون وانصاف اورثقافتی تبادلے کے پروگراموں پرمحیط ہیں،یہ معاہدے اور یادداشتیں اس سال نومبر میں وزیر اعظم پاکستان کے آذربائیجان کے دورے سے منسلک ہیں۔
ان معاہدوں کی تکمیل میں ایس آئی ایف سی نے سہولت کاری اور مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔ یہ معاہدے اور یادداشتیں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے دورہئ پاکستان کے دوران طے کیے جائیں گے۔
اس کےعلاوہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت میں پٹرولیم اور توانائی کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کے لئے دلچسپی پائی جاتی ہے۔پاکستان کی معاشی ترقی کی راہ میں یہ معاہدے اہم سنگ میل ثابت ہونگے۔
ان معاہدوں سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور باہمی بھائی چارے کو مزید فروغ ملے گا۔