سٹیٹ بینک آف پاکستان نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 19 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں ۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 5کروڑ 88 ڈالر اضافے سے 14 ارب 70 کروڑ 35 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔
سٹیٹ بینک کے ڈالر ریزرو ایک کروڑ86 لاکھ ڈالر بڑھ کر 9 ارب 42 کروڑ 37 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں ۔ معاشی ماہرین کے مطابق سٹیٹ بینک کے ڈالر ریزرو دو ماہ کی درآمدات کے برابر ہیں جبکہ بینکوں کے پاس کھاتے داروں کے ڈالر ڈیپازٹس چار کروڑ ڈالر اضافے سے پانچ ارب اٹھائیس کروڑ ڈالر ہوگئے۔