عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونےکی قیمتیں بلندترین سطح سےنیچے آگئیں۔
آل صرافہ اینڈجیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق گزشتہ روزبڑے اضافے کےبعد ملک میں سونےکی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہےجہاں 24 قیراط فی تولہ سونےکی قیمت 3000 روپےکم ہو کر 251000 روپےکی پرآگئی ہے۔
اس کےعلاوہ دس گرام سونے کے بھاؤ 2572 روپےکی کمی سے 215192 روپے پر آ گئے، دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونے کے دام 55 ڈالر گھٹ کر 2415 ڈالر ہوگئےہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی قیمت میں 4600 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔