پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں 6 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مرکزی بینک کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 17 پیسے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ عاشور کی چھٹیوں سے قبل کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 11 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 280 روپے 50 پیسے پر برقرار رہی۔