پاکستان ریلویز نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کر دیا۔
محکمہ ریلوے نےکرایوں میں اضافے سےمتعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق تمام مسافرٹرینوں کی اکانومی،اے سی اسٹینڈرڈ،اے سی بزنس،اے سی پارلر، اے سی سلیپر کلاسز کے کرایوں میں ایک فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کےمطابق میل،ایکسپریس اورانٹرسٹی مسافر ٹرینوں کےکرایوں میں اضافہ کیاگیا ہےجبکہ کرایوں میں اضافےکا اطلاق پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے والی تمام ٹرینوں پر بھی ہوگا۔
جمعہ 19 جولائی سےکرایوں میں اضافےکا اطلاق کردیاجائےگا جس کے لیےتمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کو فیئر ٹیبل اَپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہیں۔