پاکستانی کھلاڑیوں نے ایک ہی دن میں بھارتی حریفوں کو ہراکر لفٹنگ اور ٹیبل ٹینس میں دو گولڈ میڈل جیت لیے۔
پاکستان کے محمد عثمان نے قازقستان میں ورلڈ اسٹرینتھ لفٹنگ چیمپین شپ میں 85 کلوگرام میں گولڈمیڈل جیت لیا۔ محمد عثمان نے بھارتی حریف کو ہراکر گولڈ میڈل جیتا۔ انکلائن بنچ پریس میں محمد عثمان کا سلور میڈل بھی جیتا۔ پاکستانی کپتان محمدعثمان نے جیت فلسطین کےنام کردی۔
دوسری جانب لٹل اسٹار ارحم بن نے بھارتی حریف کو ہراکر ٹی ٹی سی اوپن انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔ انہوں نے اکشک کو انڈر 21 کٹیگری میں شکست دے کر یہ کارنامہ انجام دیا۔ ارحم نے بھارتی کھلاڑی اکشک کو 3-1 سے شکست دی۔ ارحم بن فرخ نے اوپن کیٹگری کا سیمی فائنل کھیل کر کانسی کا تمغہ بھی حاصل کیا۔