سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا ہی حق تھا۔
میڈیا سے گفتگو میں صاحبزادہ حامد نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل بھی بانی پی ٹی آئی کی ہی جماعت ہے، حکومت ہماری ترجمان بننے کی کوشش نہ کرے، ہم اپنی ترجمانی خود کرسکتے ہیں۔
دوسری جانب چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز لا کر پی ٹی آئی کے حق میں فیصلے پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پی ٹی آئی کے حق میں فیصلے پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی جارہی ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے کہا اس فیصلے کا دفاع اور اس پر عملدرآمد اب آپ کی ذمہ داری ہے۔