ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوئی ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر بہتر ہو گئی ہے ، کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے پر آگئی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو بھی تیزی کا رجحان رہا جس کے بعد انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ساڑھے 81 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔ 100 انڈیکس 390 پوائنٹس کے اضافے سے 81 ہزار 551 پر آگیا۔