جامشورو تھانے کے مال خانے میں بارودی مواد پھٹنے سے چھت کا حصہ گرگیا۔ 5 پولیس اہلکار اور ایک ملزم زخمی ہوگیا۔
جامشورو تھانے میں دھماکے کے مال خانے میں بارودی مواد پھٹ گیا۔ جس کے باعث تھانے کے آدھے حصے کی چھت گرگئی۔ 5 پولیس اہلکار اور حوالات میں بند ایک ملزم شدید زخمی ہوگیا۔
واقعہ کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تفتیش شروع کردی۔ ڈی آئی جی حیدرآباد طارق دھاریجو کے مطابق 20 سال پرانا بارودی مواد مال خانے میں موجود تھا۔ جو ممکنہ طور پر گرمی کے باعث بارودی مواد پھٹا، مزید تفتیش جاری ہے۔