پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات سامنے آگئیں۔
دستاویز کے مطابق پیٹرول پر دو روپے 41 پیسے ایکس چینج فرق ایڈجسٹ کرنے کے ساتھ فریٹ مارجن میں ایک روپیہ 67 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ۔ پیٹرول پر فریٹ مارجن 6 روپے 12 پیسے سے بڑھ کر 7 روپے 89 پیسے فی لٹر کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں پانچ روپے اکیاون پیسے فی لیٹر ڈیوٹی بھی عائد کی گئی۔ اسی طرح ہائی اسیپڈ ڈیزل پر دو روپے انیس پیسے ڈیوٹی عائد کرنے کے ساتھ فریٹ مارجن میں بھی ایک روپیہ چالیس پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔
ڈیزل پر فریٹ مارجن تین روپے گیارہ پیسے سے بڑھا کر چار روپے 51 پیسے کر دیا گیا ۔ دستاویز کے مطابق ڈیزل میں دو روپے 61 پیسے ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹ بھی کی گئی ہے۔