اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تقرری بینچ کو فکس کرنے کی کوشش ہے۔
سپریم کورٹ میں ایڈ ہاک ججز کی تعیناتی پر ردعمل دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کا کہنا تھا کہ ایڈہاک ججز کی تقرری کی نئی چال بینچ کو 'فکس' کرنے کی کوشش کے سوا کچھ نہیں ہے۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں 56 ہزار مقدمات اس وقت زیرالتوا ہیں اور زیر التوا مقدمات کے تناظر میں تقرری محض بہانہ ہے ، ہدف دراصل کچھ اور ہے۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ مجوزہ ایڈہاک ججز کو خود اس پیشکش کو مسترد کر دینا چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بصورتِ دیگر قوم انہیں 'ربڑ سٹیمپ' کے نام سے یادر کھے گی۔